اسم( اللہ) کے خواص
روزانہ ایک ہزار بار پڑھنے سے کامل یقین نصیب ہوتا ہے1. 2
. جمہ کے دن نماز جمہ سے پہلے پاک صاف ہو کر خلوت میں پڑھنے سے مقصود آسان ہو جاتا ہے خواہ کتنا ہی مشکل ہو
3.جس مریض کے علاج سے اطباء عاجز آگئے ہوں اس پر پڑھا جائے تو وہ اچھا ہو جاتا ہے بشرطیکہ موت کا وقت نہ آگیا ہو۔
4.ہر نماز کے بعد (100)بار پڑھنے والا صاحب باطن اور صاحب کشف ہو جاتا ہے۔
5.چھیاسٹھ(66)بار لکھ کر دھوکر مریض کو پلانے سے اللہ تعالیٰ شفاء عطا فرماتا ہے خواہ آسیب کا اثر کیوں نہ ہو۔
6.آسیب زدہ کیلئے کسی برتن پر اللہ اس برتن کی گنجائش کے بقدر لکھ کر اس کا پانی آسیب زدہ پر چھڑکیں تو اس پر مسلط زدہ شیطان جل جاتا ہے۔ 7. جو شخص اللہ کا محبت الٰہی کی وجہ سے ذکر کرے گا اور شک نہیں کرے گا وہ صاحب یقین میں سے ہوگا۔
8. جو ہر نماز کے بعد سات مرتبہ (ھواللہ الرحیم) پڑھتا رہے گا اس کا ایمان سلب نہیں ہوگا اور شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔
9. جو شخص ایک ہزار بار (یااللہ یاھو) پڑھے گا اس کے دل میں ایمان اور معرفت کو مضبوط کردیا جائے گا۔
10. جو شخص جمہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کر قبلہ رخ بیٹھ کر مغرب کی نماز تک (یااللہ یارحمن ) پڑھتا رہے گا پھر وہ اللہ تعالٰی سے جو مانگے گا اللّٰہ تعالیٰ اسے عطاء فرمائیں گے۔
(نوٹ)
اگر یہ پوسٹ آپ کو اچھی لگی تو اسکو صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے اپنے دوستوں کے ساتھ لازمی شیئر کریں جزاکم اللہ خیرا